Monday, 26 October 2015



اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پیر کو ملک قریباً تمام بڑے شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلے کے جھٹکے چاروں صوبوں ، خیبر پختونخوا ، سندھ اوربلوچستان کے مختلف بڑے شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدید 8.1 اعشاریہ ایک تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی 139 کلومیٹر تھی ۔ امریکی جیولو جیکل سروے کے مطابق اس کی شدت 8.1 تھی ۔نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے باعث خیبر پختونخوا کے ضلع کوہات اور لوئر دیر میں عمارتیں گرگئیں جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے جب کہ سرگودھا میں اسکول کی دیوار گرنے سے کم ازکم 10 بجے زخمی ہوگئے ۔ عمارتیں گرنے سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا جب کہ موبائل سروس بھی بند ہوگئی ۔

0 comments:

Post a Comment

Ad Here